ہرفرد کے لیے مفید اور معلوماتی بلاگ

ہمارا فیس بک صفحہ

Breaking

صفحات

تازہ ترین اشاعتیں

 السلام علیکم
کچھ ایسے کارنامے چھوڑ جاؤ یاد گار اپنی کہ      جھومیں لوگ سن سن کر تمہاری داستانوں کو
ہر آدمی کو اپنی زندگی میں کافی  مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے حل کے لیے اسے محنت کرنا پڑتی ہے اس طرح ہر نئے آنے والے کو   بہت سے ان ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے سابقہ  لوگوں کو نبرد آزما ہونا پڑا تھا اس موقع پر اگر نئے آنے والے افراد اپنی ان مشکلات میں دوسروں کے تجربات  سے فائدہ اٹھائیں تو ان کے وقت اور محنت کی کافی بچت ہوگی   اس لیے ایک زیادہ کامیاب آدمی وہی ہوگا جو دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائے یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب  انہیں  استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے  جو کہ اجر عظیم اور  صدقہ جاریہ ہوگا اور اس کا انہیں تادیر اجر ملتا رہے گا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے  ”الدال علی الخیر کفاعلہ“ کسی کی اچھے کام میں راہنمائی کرنا اس  نیک کام کے کرنے کے برابر اجر ملے گا
اس  سلسلہ میں ایک  بلاگ اور ایک یوٹیوب چینل بنا یا جارہا ہے جہاں نہ صرف طلباء   بلکہ تحقیق اور اعلی تعلیم کے خواہشمند حضرات کی راہنمائی  کی خاطر مفید مواد  رکھاجائے گا  تاکہ طالبان علوم خصوصا اسلامی علوم میں تحقیق سے وابستہ حضرات  تحقیقی مواد سے جدید انداز سے استفادہ کر سکیں  جن میں متعدد جدید تعلیمی سافٹ ویئر کے ساتھ دیگر  متبادل   بہترین  سافٹ ویئر  سے آگاہی  بھی شامل ہوگی  اس کے علاوہ اس  چینل پر اپنے تجربات ،روز مرہ زندگی  میں کام آنے والی ضروری معلومات ،ٹوٹکے ،نسخے،،مفید ٹپس اور ٹرکس  بھی ہوں گی
میری کوشش ہوگی کہ میں اپنے وہ  تجربات شیئر کردوں جو کسی بھی انداز سے آپ کے لیے مفید ہوں  ورنہ یہ سب کچھ موت کے ساتھ دفن ھوجائے گا۔شاعر نے کیا خوب کہا ہے
يلوح الخط فی القرطاس دہراً… وكاتبہ رميم فی التراب

کا غذ پر لکھا خط صدیوں باقی رہ جاتا ہے   مگر ان کو لکھنے والا مٹی میں بوسیدہ ہوجاتا ہے


اگر آپ اپنا ای میل پتہ درج کر کے  اس چینل  کے  سبسکرائب بٹن پر کلک کریں گے  تو جب بھی کوئی ویڈیو اپ لوڈ ہوگی تو اس کی اطلاع آپ کو آپ کے ای میل پر مل جائے گی